واہگہ ٹاؤن کرپشن میں نمبر لے گیا، محمد سعید زونل آفیسر بے تاج بادشاہ بن گیا۔  زون 14میں سنٹری انسپکٹر کئی قیمتی گاڑیوں اور بڑی جائیداد کا مالک بن گیا۔ 

لاہور (خصوصی نمائندہ)محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،واہگہ ٹاؤن زون 14 گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،ملازمین نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے،اہل علاقہ شکایات کا ابنار لئے بیٹھے ہیں،ان کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔تفصیلات کے مطابق واہگہ ٹاؤن زون 14 کرپشن کی داستانیں آئے روز منظر عام پر آ رہی ہیں،شہریوں کی شکایات کرنے پر کسی کے کان پر جوں تک نہیں ریگتی،ذرائع کے مطابق محمد سعید زونل آفیسر واہگہ ٹاؤن نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے،ہر یونین کونسل میں 8,10سنٹری ورکرز غائب ہیں،علاقے میں وزٹ کے دوران صرف 5,6ورکرز نظر آتے ہیں باقی گھر بیٹھ کر ہی تنخواہ وصول کرتے ہیں،گھوسٹ ملازمین کے علاوہ بہت سے طریقوں سے رشوت وصول کی جاتی ہے،اسی لئے کل موٹر سائیکل پر آنے والا کئی قیمتی گاڑیوں اور بڑی جائیداد کا مالک بن چکا ہے،محمد سعید کی تمام سروس واہگہ ٹاؤن کی ہے،یہ اپنی ٹرانسفر کسی دوسرے ٹاؤن میں نہیں ہونے دیتا حالاں کہ اس کی کرپشنکے انبار سرِ عام ہیں،آج تک کوئی آفیسر اس کی تفتیش کرنے کی جرأت نہیں کر سکا،یہاں تک کہ سو ای او رافعہ حیدر بے بس نظر آتی ہیں،جو بھی اس کے خلاف شکایات پر کارروائی یا ٹرانسفر کرنے کی کوشش کرتا ہے،وہ خود تبدیل ہو جاتا ہے اور یہ عدالت سے سٹے لے آتا ہے،اسے سیاسی بڑی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *