پاک فضائیہ کے7 افسران کو ائیروائس مارشل کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیروائس مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں فاروق ضمیرآفریدی،اورنگزیب احمد، تیموراقبال اورحاکم رضا شامل ہیں۔ ائیر وائس مارشل بننے والوں میں طارق محمود غازی، محسن محمود اورطاہر محمود بھی شامل ہیں۔