(گرین ٹی وی رپورت)
مہنگائی اور بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے پریشان صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی مزید 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔)منظوری جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔فیصلے سے متعلق نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 7ارب 42 کروڑ روپے کااضافی بوجھ پڑا، ایل این جی کی قلت سے 6 ارب 93 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔نیپرا حکام نے اضافے کی وجوہات سے متعلق مزید کہا کہ بلو کی، چائنہ پاور پلانٹ، ہلمور، سفاہر پاور پلانٹ کی جگہ مہنگے پلانٹس چلائے گئے۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست سے 35 پیسے کمی کی گئی ہے، یہ پیسے بھی گزشتہ ماہ کی مناسبت سے کافی کم ہیں جو خوش آئند ہے۔