اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

 

 فیضان خان۔رپورٹر گرین ٹی وی،قومی دلیر

شاہینوں کے شہر سرگودھا میں پی ٹی آئی کا پنڈال سج گیا، اسپورٹس اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کی آمد کے موقع پر زبردست انتظامات کئے گئے ہیں ، شہر بھرمیں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے بورڈ اور بینرز آویزاں کردیے ہیں اور کھلاڑی کپتان کا استقبال کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر پولیس اورانتظامیہ بھی ہائی الرٹ ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنےکیلئےروٹ پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سرگودھا کے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف آج سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گئی سرگودھا:جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی چالیس فٹ چوڑا اور 80 فٹ لمبا سٹیج تیار کر لیا گیا سرگودھا:جلسے سے قبل ہی کپتان کے کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیدنی سرگودھا:رات گئے پارٹی ترانوں پر کارکنان کی

جانب سے بھنگڑے خوشی کا اظہار سرگودھا: اسپورٹس اسٹیڈیم میں سیکٹروں کأرکنان جمع ہر طرف پارٹی پرچموں کی بھرمار سرگودھا:چئیرمین تحریک انصاف عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گیے سرگودھا:پنڈال میں بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گئی مقامی قائدین کا دعوا سرگودھا: آج تاریخ ساز

جلسہ ہو گا جو سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے گا، عامر سلطان چیمہ سرگودھا:کپتان نے 2017 میں اسپورٹس اسٹیڈیم کو بھرا آج جگہ کم پڑ جائے گئی،عامر سلطان چیمہ

سرگودھا:شام سات بجے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف خطاب کارکنان سے خطاب کریں گیے، عامر سلطان چیمہ

 

 

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *