سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں قائم کیے گئے تقریباً 2 ہزار ریلیف کیمپوں میں 5 لاکھ سے زائد بے گھر افراد کو پناہ فراہم کی گئی ہے جن میں سے لگ بھگ 15 ہزار افراد کو کراچی کے 7 میں سے 6 اضلاع میں عارضی طور پر قائم 38 سرکاری پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے۔گرین ٹی وی کی رپورت کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے 20 اگست سے اب تک صوبے بھر کے ایک ہزار 175 ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والے سیلاب متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار بتائی ہے۔چند روز قبل صوبائی وزیر سعید غنی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اجلاس میں بتایا تھا کہ اب تک صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے 50 ہزار افراد کراچی پہنچ چکے ہیں اور یہ تمام لوگ سندھ حکومت کی جانب سے سچل گوٹھ، اضلاع شرقی، غربی اور کیماڑی میں قائم کیمپوں میں مقیم ہیںتاہم گزشتہ روز کمشنر کراچی کے دفتر نے سرکاری اعدادوشمار جاری کیے جس کے مطابق 31 اگست تک کراچی میں سرکاری امدادی کیمپوں میں مقیم بے گھر افراد کی تعداد 14 ہزار 450 ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ سعید غنی کراچی پہنچنے والے بے گھر افراد کی کُل تعداد بتا رہے ہیں کیونکہ کئی خاندانوں نے حکومت کے امدادی کیمپوں میں زیادہ دیر تک رہنے کی بجائے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی پہنچنے والے سیلاب متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *