چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اداروں کے خلاف تقاریر پر کارروائی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اداروں کے خلاف تقاریر پر کارروائی کے لئے شہری قوسین فیصل کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہےدرخواست پر سماعت 8 ستمبر کو جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرعلی نقوی پرمشتمل 2 رکنی بینچ کرے گا۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔درخواست میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری کیخلاف کارروائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *