سرگودھا(فیضان خان۔رپورٹر گرین ٹی وی،قومی دلیر ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق ایم پی اے صدر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت ہی پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضامن ہے
، تمام مسائل کا حل صرف اور صرف فور ی الیکشن کے ذریعے ممکن ہے، تاریخی جلسہ عا م کے انعقاد پر پی ٹی آئی عہدیدارا ن اور کارکنا ن مبا ر کبا د کے مستحق ہیں، سرگود ہا کے لو گو ں نے عمران خا ن کے تاریخی جلسہ عا م کے ذریعے عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور مخالفین کو یہ پیغام دیا ہے کہ ا ب سرگودہا میں پی ٹی آئی کے سوا کسی کیلئے کو ئی جگہ نہیں، سرگود ہا کی عوام پی ٹی آئی اور عمران خا ن کے ساتھ ہیں، ا ب کرپٹ ا ور نا اہل ٹولہ کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ موجو د ہ وفاقی حکو مت اب اپنی عوام دشمن پالیسیوں کو ترک کر ے، کیونکہ عوا م کے غیض و غصب کا شکا ر ن لیگ اور پیپلزپارٹی بہت جلد اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ ر ہی ہیں، مستقبل پاکستان تحریک انصا ف کا ہے ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتوں نے طویل عرصہ تک اقتدار میں ر ہ کر لوٹ کھسوٹ کر نے اثاثے بنا نے اور معیشت کو بر با د کر نے کے سوا کچھ نہیں کیا۔