ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر عطا تارڑ صاحب کو وزیراعظم کی طرف سے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہونے والے پیکج پر بریفنگ
لاہور۔ (چوہدری رمضان جٹ۔رپورٹر گرین ٹی وی،قومی دلیر ) یو ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد علی عامر سلیمی نے لاہور زون میں ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر عطا تارڑ صاحب کو وزیراعظم کی طرف سے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہونے والے پیکج پر بریفنگ دی۔ ایڈوائزر صاحب نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ پیک ہونے والی اشیاء کی کوالٹی اور پیکنگ پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر اور انکی ٹیم کی کا وشوں کو سراہا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے پیکجز کے بھرے ٹرک ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر کے حوالے کئے جو پنجاب کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے جائینگے۔