جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے امیر اویس قاسم تلہ نے کہا ھے کہ آج سیاست کا نہیں بلکہ خدمت کا وقت ھے
بھلوال (سیف اللہ چیمہ)جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے امیر اویس قاسم تلہ نے کہا ھے کہ آج سیاست کا نہیں بلکہ خدمت کا وقت ھے۔بلاشبہ سیلاب کے اسباب کی اھمیت اپنی جگہ مقدم ، جنکی تحقیقات بھی لازم سہی مگر جو لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ھوکر مشکل وقت سے گزر رھے ہیں انہیں انکے قدموں پر کھڑا کئے جانے کے لئے بھی اقدامات ھونے چاہئے۔بلاشبہ سیلاب سےجس قدر نقصان ھوا اسکی تلافی یا متاثرین کی بحالی حکومتی اقدامات کے بغیر ممکن نہیں لیکن اس مشکل وقت میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن متاثرین سیلاب کواشیاء ضروریات زندگی کی فراھمی اور انکی بحالی کے لئے اپنی سی کوشش میں مصروف ھے اس حوالہ سے ضلع سرگودھا سے پونے تین کروڑ روپے کی امداد فراھم کی جاچکی اوربھلوال سے 80لاکھ روپے کی مدد دی گئی ھے وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررھے تھے اس موقع پر مولانا حفیظ الرحمن امیر شہر مولانا عبیدالرحمن امیر حلقہ پی پی 73عمر فاروق عمران خان راشد احمد اور حفیظ اللہ گوندل بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودھا میں متاثرین سیلاب کے لئے 70کیمپ لگائے گئے جن میں اکھٹی کی جانے والی امداد کو حقیقی حقداروں تک پہنچانے کے لئے ٹھوس انتظامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کے حوالہ سے سرکاری اعداد شمار شائد وہ نہیں جتنا زیادہ نقصان ھوا ھے۔اور نہ ھی وہ مدد کی جارھی ھے جسکی ضرورت ھے۔اج سیاست کا وقت نہیں بلکہ اس مخلوق خدا کا سہارا بننے کا وقت ھے جو اپنا سب کچھ سیلاب کی نذر ھونے کی بنا پر لٹ چکے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کسی بڑے چلینج سے کم نہیں ھے۔اس حوالہ سے سرکاری کارکردگی عملی کم زبانی جمع تفریق زیادہ ھے۔اس موقع پر بھلوال میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے اکھٹی ھونے والی 80لاکھ روپے کی رقم کا چیک بھی امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کو مقامی عہدیداروں نے پیش کیا۔