حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ زراعت زرعی کھادوں کی آسان دستیابی اور پرائس کنٹرول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہا ہے۔
ڈیجیٹل گرداوری کے ذریعے کاشتکاروں کو گھر بیٹھے ایس ایم ایس کے ذریعے یوریا کھاد کے کوٹہ اور قریبی سینٹر کے متعلق تفصیلات ارسال کی جارہی ہیں۔
اس نظام کے تحت کاشتکار یوریا کھاد کے حصول کیلئے اپنے موبائل فون سے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر لکھے سپس دے اور 8070 پر ایس ایم ایس کریں
کاشتکار گرداوری ریکارڈ میں کسی قسم کی تصحیح و ترمیم کیلئے اپنے قریبی دیہی مرکز مال، دفتر تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنر یا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) سے رابطہ کریں۔
کاشتکار کھادوں کی عدم دستیابی یا زائد قیمت پر فروخت کے متعلق زرعی ہیلپ لائن 17000-0800 پر کال کریں یا 0300-2955539 پر بذریعہ ایس ایم ایس / واٹس ایپ اپنی شکایت درج کروائیں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب