عاصمہ اعجاز چیمہ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے
سرگودھا(فیضان خان)
عاصمہ اعجاز چیمہ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد ارشد ولد محمد ممتاز سکنہ چک نمبر60شمالی خضر آباد سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصمہ اعجاز چیمہ کو درخواست گزاری کہ محمد حمزہ کلرک ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھانے درجہ چہارم میں تین بندے بھرتی کروانے کے لیے مجھے سے تین لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی کہ آپ مجھے پیسے دیں تو میں آپ کے بندے بھرتی کروا دوں گاجس پر سائل نے محمد حمزہ کو وقتافاوقتا3لاکھ روپے دے دیئے اور اُس نے مجھے بوگس آرڈر وٹس ایپ کر دیئے اور اب مزید مجھے سے 50ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا۔ تصور عباس بوسال نے حافظ محمد طفیل ہرل، جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کر کے محمدحمزہ، کلرک، ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کو50 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر14/2022تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر سرگودھا میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ بوگس بھرتی مافیا کے دیگر کرداروں اور اسمیں سی او ہیلتھ آفیس اور ایم ایس ڈی ایچ کیو آفیس کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا .