محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور بڑی گاڑیوں کی پکڑ شروع
بہاولنگر(شاہد رسول قریشی )ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد شہباز سرور کی ہدایت پر بہاولنگر بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل اور بڑی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کے دوران بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو بند کر دیا اور مالکان کو واضع ہدایت کی کے گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیں واضع رہے کہ بہاولنگر ضلع میں بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی بھرمار تھی سرکاری احکام کی روشنی میں ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔