محمد رزاق خان (لاہور)

ریلوے حکام کا ٹرین آپریشن کی بحالی کا فیصلہ

ریلوے حکام سے سکھر میں سیلابی پانی کم ہونے کے بعد ہفتہ 10 ستمبر سے سکھر تک ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سکھر میں سیلابی پانی میں کمی کے باعث ٹرین کو لاہور سے سکھر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور پشاور سے روہڑی تک مسافر ٹرین سروس شروع کی جائیگی۔ محکمہ ریلوے کے مطابق ہفتہ 10 ستمبر کو خیبر میل روہڑی سے اپنے مقررہ وقت صبح پونے6 بجے روانہ ہوگی، جو براستہ ملتان، لاہور، راولپنڈی پشاور جائے گی۔ واضح رہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ ماہ 26 اگست سے ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *