نائب صدر نون لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نہ تو عمران خان سیاستدان ہے نہ اس کی جماعت کوئی سیاسی جماعت ہے، یہ جماعت بدمعاشوں اور اوباشوں کا ٹولہ ہے۔

چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ٹولہ بیرون ملک سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں آگ لگانے کی سازش کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف وہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو عمران خان نے لگائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے، قیمت پورا پاکستان ادا کر رہا ہے۔دوسری طرف نمائندہ گرین ٹی وی ،قومی دلیر سے خصوصی بات  چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو شخص فارن فنڈنگ کےذریعے پاکستان پر لانچ کیا گیا ہو، اقتدار میں ہو تو تباہی مچائے، باہر ہو تو تباہی مچائے، اداروں پر اور پاکستان کی اقدار پر حملہ آور ہو، اس سے بڑا خطرناک اور کون ہوسکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ اس خطرناک کو ہم گھر تک پہنچا کر آئیں گے، یہ دھمکیاں کسی اور کو دے۔مریم نواز نے کہا کہ اس پرفرد جرم عائد نہیں بلکہ اسے سزا ملنی چاہیے، فارن فنڈنگ، توہین عدالت اور توشہ خانہ میں یہ قصور وار ہے، ثبوت ہیں، سزا ملنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاستدان بنا پھرتا ہے، یہ سیاستدان نہیں، کہیں بچ کے نہ نکل جائے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *