محمد فیصل (رپورٹر لاہور)
،پنجاب میں گاڑیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن اور ٹرانسفر معطل کر دی گئی
گیارہ ستمبر سے 11 دسمبر تک لوگ مینول طریقہ کار سے گاڑی ٹرانسفر کروا سکتے ہیں تفصیلات کے مطابقنجاب میں محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے گاڑیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا سسٹم معطل کر دیا۔ محکمے کی طرف سے یہ سسٹم مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا۔ یہ بندش 11ستمبر سے 11دسمبر 2022ءتک رہے گی اور اس کے بعد یہ سسٹم دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ محکمے کو پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے بائیومیٹرک پر منتقل کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے عارضی طور پر بائیومیٹرک سسٹم کو معطل کیا گیا ہے۔پرانی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل میں پیچیدگیاں آنے سے یہ سسٹم کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں مینوئل رجسٹریشن سسٹم کی جگہ بائیومیٹرک سسٹم لاگو کیا گیا تھا۔
،