کیف: یوکرین نے نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے باضابطہ درخواست دے دی اور ساتھ ہی واضح کر دیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

 

یوکرین کی جانب سے یہ اقدام اپنے چار علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق کے بعد سامنے آیا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔ ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو میں کہا کہ ہم پہلے ہی نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے اتحاد کے معیار پر پورا اتر چکے ہیں، اتحاد میں شامل ہونے کے لیے درخواست پر دستخط کر رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ 24 فروری کو یوکرین میں فوج اتارنے والے روس سے کوئی بات نہیں ہو سکتی، جب تک ولادیمیر پیوٹن اقتدار میں ہیں مذاکرات نہیں ہوں گے البتہ نئے صدر سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *