عیدمیلادالنبیﷺکے بابرکت مہینہ کاآغازھوتے ہی منڈی بہاوالدین میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے جگہ جگہ جھنڈے جھنڈیوں، اوربیجز، ٹوپیوں کےسٹال لگ گٸے۔شہریوں نے بچوں کے ہمراہ خریداری کے لیے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے لگاٸے گٸے سٹالوں کارخ کرلیا
عیدمیلادالنبیﷺکابابرکت مہینہ کاآغازھوتے ہی منڈی بہاوالدین کے بازاروں گلیوں، کوچوں میںعیدمیلادالنبیﷺ کے حوالے سے سٹال لگ گٸے۔سٹالوں پر عیدمیلادالنبیﷺ کے جھنڈے جھنڈیاں بیجزز، ٹوپیوں وغیرہ خریداروں کیلٸے رکھے گٸے ہیں۔عیدمیلادالنبیﷺکاچاندنظرآتے ہی شہریوں نے اپنے گھروں ،مساجد کوسجانے کیلٸے سٹالوں کارخ کرلیا۔اس موقع پرسٹال پرآٸے شہریوں کاکہناتھاکہ ہم پچھلے سال کی نسبت اس سال حضوراقدسﷺ کی ولادت کے دن کو اور بھی زیادہ جوش جزبہ سے مناٸیں گٸے۔شہریوں کامزیدکہناتھاکہ پچھلے سال کی نسبت اس سال مہنگاٸی بڑھنے سے چیزوں کے بھی ریٹ بڑھ گٸے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان بابرکت مہینے میں چیزوں کےریٹ کم کیٸے جاٸیں تاکہ اس بابرکت مہینوں کے حوالے سے چیزیں ہرامیر
غریب کی پہنچ میں ہونے سے آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں