پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے مریم نواز کی لندن روانگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد یہ حکومت بھی ایکسپورٹ ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن روانگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ پاسپورٹ کے بعد اب بورڈنگ پاس بھی جاری ہوجائے گا۔ سینیٹر نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ جلد ہی یہ حکومت بھی ایکسپورٹ ہوجائے گی، الیکشن کا وقت قریب آگیا ہے۔