اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائفر پر صدر کے بیان کو ن لیگ ترجمان صحافیوں نے کس طرح پیش کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرعارف علوی کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سائفر پر صدر نے کیا کہا اور ن لیگ ترجمان صحافیوں نے کس طرح ان کے بیان کو پیش کیا، اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفیدجھوٹ بولنے میں بھی ان کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں، سیدھی بات ہے اگرعمران خان حکومت سازش سےنہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سےفرار کیوں؟ یاد رہے گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹرعارف الرحمان علوی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سائفر سےمتعلق خط چیف جسٹس کوبھیجا، میں قائل ہوں اس پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ سازش ہوئی، مگر میرے شبہات ہیں، ایسے معاملات میں ثبوت نہیں ملتے، سائفرمیں زبان کا استعمال بہتر ہونا چاہیے تھا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *